۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید نیاز حسین نقوی

حوزه/علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی امریکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ جنرل سلیمانی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی بدترین پامالی ہے۔ اقوام متحدہ،اوآئی سی ،اور انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کاسکوت دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور دنیا کو بھیانک جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے۔ پہلے عراق اور پھر ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اور نعرے، امریکہ اور اس کے ہمنواﺅں کے لئے موت کا واضح پیغام ہیں۔عراقی پارلیمنٹ کا ملک سے امریکہ کے انخلاکی قرارداد کی منظوری قابل تحسین اور غیرت اسلامی کا اظہار ہے۔ انشاءللہ یہ قرارداد امریکہ کی تباہی کا باعث بنے گی۔

جامعتہ المنتظر میں مختلف تنظیموں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی مملکت وطن عزیز کی مقتدر قوتیںالہٰی احکام کی روشنی میںقومی خود مختاری کی پالیسی اپنائیں توہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی بصیرت وشجاعت نے پاکستان کوبھی بے گناہوں کا مقتل بننے سے بچایا ورنہ وطن عزیز میں داعش نے پنجے گاڑنا شروع کردیے تھے۔وزیراعظم کسی پراکسی وار کا حصہ نہ بننے کے عہد سے ہرگز یوٹرن نہ لیں۔ایٹمی قوت کے حامل کی حیثیت سے قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .